کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے ، بلدیہ ٹاؤن اور قائد آباد میں تین افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی ہیں جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دو لاشیں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مواچھ گوٹھ کے نورشاہ قبرستان کے قریب ملی ہیں ۔ دونوں کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے جبکہ انہیں شدید تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ۔ دونوں کی عمریں اٹھائیس اور تیس سال کے درمیان ہیں ۔ لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جارہی ہے۔ ادھر قائد آباد میں واقع ایک مکان سے تعفن پھیلنے  پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر مکان کھولاگیا تو اس میں ایک شخص کی تشدد زدہ نعش ملی جسے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سابق پولیس اہلکار پچاس سالہ نصیر احمد کے نام سے ہوئی ہے واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن