خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں شرپسندوں نے دھماکہ خیز مواد سے مسجد اوراس سے محلقہ مزارکو شہید کردیا ۔

Jul 15, 2010 | 14:08

سفیر یاؤ جنگ
ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے اشخیل میں رات گئے نامعلوم افراد نے جامع مسجد اشخیل اور اس کے احاطے میں موجود مزارکو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مسجد اور مزار مکمل طور پرشہید ہوگئے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ ذرائع کے مطابق شہید ہونے والی مسجد تقریباً ایک سو سال پرانی تھی جبکہ شہید ہونے والا مزار خاندان بنوریہ کے ایک بزرگ صدیق صاحبزادہ کا تھا جہاں روزانہ  ہزروں افراد حاضری دینے آتے تھے ۔ دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔
مزیدخبریں