فرانس میں ایفل ٹاورپر باسٹیل ڈے کے حوالے سےآتشبازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا،آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔

باسٹیل ڈے کے حوالے سے تقریبات کا سب سے خوبصورت پہلو ایفل ٹاور پر اتشبازی کا شاندار مظاہرہ تھا۔  ہزاروں افراد نےاس شاندارمظاہرے کو دیکھا ۔ تقریبا تیس منٹ جاری رہنے والی اس آتشبازی کے دوران  تین ٹن بارود کو دھویں میں اڑا دیا گیا تاہم آسمان پر دھنک کے خوبصورت رنگ بکھر گئے۔ آتشبازی کے اس شاندار مظاہرے کے  ساتھ ساتھ مختلف گلوکاروں نے گیت بھی گائے۔ باسٹیل ڈے سترہ سو نواسی کے اس دن کی یاد میں منایا جاتا ہےجب غُربت اور بھوک سے تنگ عوام نے باسٹیل جیل پر دھاوا بول دیا تھا اور یہی واقعہ  فرانسیی انقلاب کی نوید ثابت ہوا ۔  

ای پیپر دی نیشن