کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چونسٹھہ پوانٹس اضافے کے دس ہزاردو سو اکیاون،جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس بھی چونسٹھہ پوانٹس اضافے کے ساتھ دس ہزار ایک سو تینتالیس کی سطح پر موجود ہے ۔اب تک دو سو تیئس کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہواہے۔ ایک سو چھیاسٹھہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،انچاس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور آٹھھ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جارہا ہے۔ مارکیٹ میں اب تک تین کروڑ حصص کا کاروبار ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا جا رہا ہے ان میں نیشنل بینک آف پاکستان، لوٹ پی ٹی اے،عارف حبیب سیکیوریٹیز، نشاط ملز لمیٹڈ اورجہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی سرفہرست ہیں ۔