سپین میں بیلوں کے ساتھ دوڑنے کا سالانہ سین برمین فیسٹیول اختتام پذیرہوگیا ، آخری روزبیلوں کے روندھنے سے نو افراد زخمی ہوگئے

 پیمپلونا میں سات روز تک جاری رہنے والے اس دلچسپ مگر خطرناک فیسٹیول میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی۔   آخری روز آٹھ بیلوں کو تنگ گلی میں چھوڑ دیا گیا جو وہاں موجود ہزاروں افراد کے تعاقب میں دوڑ پڑے۔ اس موقع پر بیلوں نے دوڑ کے شرکاء کو اچھال اچھال کرسڑک پر گرایا جس کے نتیجے میں نو رنرز زخمی ہوگئے ۔ ریس میں شریک افراد کو آٹھ سو  پچاس  میٹر کا فاصلہ تین منٹ میں  طے کرنا ہوتا ہے تاہم اس بار یہ دورانیہ چارمنٹ تیئس سیکنڈ میں طے ہوا بیلوں کے ساتھ دوڑنے کے مقابلہ سپین کی قدیمی روایت ہے۔

ای پیپر دی نیشن