پولیس حکام کے مطابق یہ خودکش دھماکہ مینگورہ بس سٹینڈ کے قریب پی ایس او پٹرول پمپ پرہوا ، جس میں چارافراد جاں بحق اور پینتالیس زخمی ہوگئے ۔ دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اورکئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ۔ دھماکے کی آواز دور دورتک سنی گئی ۔ دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ اخری اطلاعات تک جائے حادثہ پرریسکیوکا کام جاری ہے ۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ امیر حیدرخان ہوتی نے خودکش دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔