مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکانوے پوائنٹس کی کمی سے دس ہزار چھیانوے، جبکہ تھرٹی انڈیکس ستتر پوائنٹس کمی کے بعد نو ہزار نو سو بیاسی کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تین سو ستر کمپنیوں کے مجموعی طور پر نو کروڑ سولہ لاکھ حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے ایک سو سینتیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، دو سو آٹھ کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی، جبکہ پچیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا گیا اُن میں نیشنل بینک آف پاکستان، لوٹ پی ٹی اے، عارف حبیب سیکیورٹیز، جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی اور فوجی فرٹیلائیزر لمیٹڈ سرفہرست رہیں۔