سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بھارت کی پھر بلا اشتعال فائرنگ،پاکستان کابھر پورجواب

سیالکوٹ (نامہ نگار ) بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایک بار پھر سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے سرحدی دیہاتوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ جس پر پاکستان کے چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی گنوں کو خاموش کر دیا ۔ چناب رینجرز نے بھارتی فورسز کی جارحیت پر احتجاج کرتے ہوئے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر سے ملحقہ سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری لائن کے ظفر وال سیکٹر پر بھارتی سیکورٹی فورسز نے راج پور ڈھنگی پوسٹ سے بلااشتعال فائرنگ شروع کردی جو وقفہ وقفہ سے بےس منٹ تک جاری رہی تاہم بھارت کی طرف سے سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری لائن پر گزشتہ روز بھی بجوات سیکٹر پر پاکستان کی باغ شاہ جمال پوسٹ کے چناب رینجرز پربارہ بجے دن دفاعی لائن پر گشت کے دوران بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کا چناب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا تھا تو بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ رک گےا لیکن بدھ کو دوبارہ بھارت سیکورٹی فورسز کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے ۔چناب رینجرزنے شدید احتجاج کرتے ہوئے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن