صدرآصف علی زردای کا الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ، ذوالفقار مرزا کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Jul 15, 2011 | 03:40

سفیر یاؤ جنگ
صدر آصف علی زرداری نے رات گئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا اور ان سے سندھ کے سنیئر صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر نے الطاف حسین پر زور دیا کہ ایم کیو ایم کے وزراءاپنے استعفے واپس لیں۔ آصف زرداری نے ذوالفقار مرزا کے بیان کے بعد شروع ہونے والے احتجاج کو ختم کرانے پر الطاف حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دوسری جانب ذوالفقار مرزا آج صدر مملکت سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان ایوان صدرفرحت اللہ بابرکے مطابق صدر نے سینیئر صوبائی وزیر ذوالفقارمرزا کو الطاف حسین کیخلاف دیئے گئے متنازعہ بیان کی وضاحت کے لیے طلب کیا ہے۔
مزیدخبریں