ملک بھرمیں بجلی کا بحران بدستور جاری، شارٹ فال پانچ ہزار ایک سو چھیاسٹھ میگاواٹ ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

پیپکو حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداواربارہ ہزارنوسو چھتیس جبکہ طلب اٹھارہ ہزار ایک سو دو میگاواٹ ہے ۔ ہائیڈرل ذرائع سے پانچ ہزارایک سو پچھتر،تھرمل سے ایک ہزارآٹھ سو سولہ ،آئی پی پیز سے پانچ ہزارآٹھ سو بیس جبکہ رینٹل پاور پلانٹس سے ایک سو پچیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ بجلی کی پیداوار اورطلب میں فرق کے باعث لوڈشیڈنگ کے دورانیئے میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے باعث شہروں میں بارہ سے چودہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بیس سے بائیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبارزندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن