اسلام آباد،پوٹھوہار،بہاولپوراورفیصل آباد ریجنزمیں سی این جی سٹیشنزکو گیس کی فراہمی آج دوسرے روز بھی بند، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

Jul 15, 2011 | 06:54

سفیر یاؤ جنگ
گیس لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی، مری، فیصل آباد ،ڈیرہ غازی خان اوربہاولپور میں جمعرات کی صبح چھ بجے سے ڈھائی روز کے لیے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کی گئی ہے۔ ان تینوں ریجنز میں کل سہ پہر تین بجے سی این جی سٹیشنز کھول دیئے جائیں گے۔ گیس کی بندش کی وجہ سے ملازمت پیشہ افراد اور کاروبار کےلئے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کررکھے ہیں۔ ادھر فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی تین روزہ بندش کا بھی آج دوسرا روز ہے۔ جس کی وجہ سے روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے مزدور بے روز گار ہوگئے ہیں جبکہ لوڈشیڈنگ اور گیس کی بندش سے دھاگے کی صنعت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
مزیدخبریں