کراچی پاکستان کا گیٹ وے ہے اورتمام پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ وہاں ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر امن قائم ہو۔ شہباز شریف

لاہورمیں پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کے حکام نےماس ٹرانزٹ منصوبے پر دستخط کئے۔ماس ٹرانزٹ منصوبہ چینی کمپنی کے اشتراک سے لاہور میں چودہ اگست سے شروع کیا جا رہا ہے۔دستخط کے بعد وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاک چین دوستی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست اور خیر خواہ ہے۔چین نے تریسٹھ سالہ تاریخ میں پاکستان کا بہت ساتھ دیا ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے پر پچھلی حکومت کا تخمینیہ دو اعشاریہ چارارب ڈالرتھا جبکہ ہمارے منصوبے کی لاگت کا تخمینہ ایک اعشاریہ سات ارب ڈالر ہے ۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ یہ منصوبہ بغیر کسی منافع کی بنیاد پر شروع کیا جا رہا ہے۔منصوبے پر کام تین مراحل میں مکمل ہوگا۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب نے کلمہ چوک فلائی اورر منصوبے کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا گیٹ وے ہے اور ہر پاکستانی شہر قائد میں بلا تاخیر امن کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ کلمہ چوک فلائی اوور کا منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائے گااور یہ منصوبہ سب سے کم مدت میں پورا ہونے والا تعمیراتی منصوبہ ہو گا،ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی پنجاب کاکہنا تھا کہ دانش سکول،آشیانہ سکیم اور ماس ٹرانزٹ منصوبے کو کوئی حکومت رول بیک نہیں کر سکتی اگر کوئی ایسا کریگا تو عوام اس کا گریبان پکڑیں گے

ای پیپر دی نیشن