کاروباری ہفتے کے آخری روزکراچی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی رہی ،پہلے سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ دوسرے سیشن کے آغاز پرہی انڈیکس بارہ ہزارچار سو پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر پی ٹی سی ایل ،لوٹے پاکستان،اینگرو اوردیگر اسکرپٹس میں پرافٹ ٹیکنگ نے تیزی کو محدود کردیااور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اکانوے پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزارتین سو اٹھاون پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم چھ کروڑ بانوے لاکھ شئیر کی سطح تک پہنچنے میں کامیاب ریا حجم کے اعتبار سے پی ٹی سی ایل کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔