لاہور (خبر نگار خصوصی) نظریاتی سمر سکول کے طلبہ پاکستان کو قائداعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے افکار و خیالات کے مطابق بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ان خےالات کا اظہارتحریک پاکستان کے کارکن‘ ممتاز صحافی اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین مجید نظامی نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان لاہورمیں جاری نظریاتی سمر سکول کے اٹھائیسویں روز ماہنامہ پھول کی جانب سے ”پھول آزادی شو“ کے اہتمام کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد‘ تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چیئرمین کرنل (ر) جمشید احمد ترین‘ چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد‘ ممتاز مسلم لیگی رہنما سینیٹر نعیم حسین چٹھہ‘ میاں فاروق الطاف‘ ولید اقبال ایڈووکیٹ‘ عکاس خانہ کعبہ اور ممتاز مصور عظمت شیخ‘ ممتاز دانشور پروفیسر علامہ محمد مظفر مرزا‘ ماہنامہ پھول کے ایڈیٹر اور پاکستان چلڈرن میگزین سوسائٹی کے صدر محمد شعیب مرزا‘ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے سیکرٹری رفاقت ریاض بھی موجود تھے۔اس نظریاتی سمر سکول کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ ”پاکستان سے پیار کرو“ کا ماٹو رکھنے والے اس نظریاتی سمر سکول میں 6 سے 13 سال کی عمر کے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے حامل اساتذہ کی زیر نگرانی نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ نصاب اور نہایت دلچسپ و عام فہم انداز میں ذہنی و جسمانی نشوونماکے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پروگرام کے آغاز پر نظریاتی سمر سکول کے طلبا و طالبات نے تلاوت کلام پاک‘ نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ پیش کیا۔ عدیل اشرف نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی‘ نویرا بابر نے تلاوت کی گئی آیات کا اردو جبکہ خنشہ داﺅد نے انگریزی ترجمہ کیا۔ محمد منیب نے بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض شرمین قمر نے انجام دیئے۔ مجید نظامی نے کہا آپ دوتین دن بعد نظریاتی سمر سکول کے گریجوایٹ بن کر یہاں سے نکلیں گے۔ میں آپ کو اس سکول سے گریجوایشن کی کامیابی سے تکمیل اور ڈگری ملنے پر پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے آپ بڑے ہو کر اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریںگے اورعلامہ اقبالؒ اور قائداعظمؒ کے افکار کے مطابق پاکستان کو جدید اسلامی فلاحی جمہوری مملکت بنائیں گے۔ جسٹس (ر) میاں محبوب احمد نے کہا مجھے پاکستان کے مستقبل سے خطاب کرتے ہوئے بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ملک میں تبدیلی لانے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں اور ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔ انہوں نے کہا دوقومی نظریہ پاکستان کی بنیاد اور روح ہے‘ اس نظریہ کے پیچھے اصل چیز دین ہے اور اجتماعی مفادات دین کی روح ہیں ۔ عظمت شیخ نے کہا مجھے امید ہے آپ بچے بڑے ہو کر اچھے پاکستانی بنیں گے اور ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ آپ یہاں سے جو کچھ سیکھ کر جائیں اسے دوسرے بچوں کو بھی ضرور بتائیں۔ مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے خانہ کعبہ کی فوٹو گرافی کرنے کا شرف حاصل ہے۔ بچے اپنے والدین اور اساتذہ کا ادب واحترام کریں۔ محمد شعیب مرزا نے کہا بچے ملک کی تعمیر و استحکام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ آپ جہد مسلسل اور تعلیم حاصل کرنے پر توجہ دیںجبکہ دوسرے نونہالوں کو بھی اچھی باتوں کی ترغیب دیں اس سے ملک میں انقلاب آ سکتا ہے۔ پروگرام کے دوران ملائکہ صابر‘ نویرا بابر اور انیسہ فاطمہ قادری نے پاکستان کے حوالے سے خوبصورت تقاریر کیں‘ بچوں کے ایک گروپ نے مشہور نظم ”چاند میری زمین پھول میرا وطن“ پر خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کیا جبکہ ریڈیو پاکستان کے آرٹسٹ نصیر احمد نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے بچوں سے داد وصول کی۔ قبل ازیں معزز مہمان کی آمد پر محمد علی سجاد‘ اسامہ سعید‘ عروسہ صدیقی اور خدیجة الکبریٰ نے ان کا استقبال کیا اور نظریاتی سمر سکول کا بیج لگایا۔ پروگرام کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنےوالے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ خنشہ داﺅد اور احمد علی کو” دن کے بہترین طالب علم“ کا انعام دیا گیا۔ آخر میں ماہنامہ پھول کی جانب سے مجےد نظامی نے پروفےسر ڈاکٹر رفےق احمد‘ کرنل (ر) جمشےد احمد ترےن‘ نعیم حسین چٹھہ‘ میاں فاروق الطاف‘ ولید اقبال‘ جسٹس (ر) میاں محبوب احمد‘ عظمت شیخ‘ علامہ پروفیسر محمد مظفر مرزا‘ شاہد رشےد‘ رفاقت رےاض‘ عابد شاہ کو شےلڈےں جبکہ ملائکہ صابر اور انےسہ فاطمہ قادری کو اےوارڈز دیئے۔ تقرےب مےں نظرےاتی سمر سکول کے اساتذہ کرام کو بھی انعامی کتب دی گئےں۔ اس موقع پر بچوں کے لئے رےفرےشمنٹ کا بھی اہتمام کےا گےا تھا۔ پروگرام کے آخر میں بچوں نے ”ہے کوئی ہم جیسا“ ملی نغمہ بھرپور جوش و جذبے سے سنایا۔ پروگرام کا اختتام پاکستان‘ قائداعظمؒ‘ علامہ محمد اقبالؒ‘ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے ہوا۔