ملک بھرمیں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ، بارش برسانے والا مون سون سسٹم مزید ایک دن برقراررہے گا۔ محکمہ موسمیات

Jul 15, 2012 | 18:29

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال اور ملتان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں کے ساتھ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب اور ڈی جی خان ڈویژن میں تیز بارش کا امکان ہے۔اتوار کے لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش نے موسم کو صبح سویرے ہی خوشگوار بنادیا ، ملتان میں سو لہ اعشاریہ دو ملی بارش نے جل تھل کردیا ، جبکہ کراچی میں بوندا باندی سے چھٹی کا مزہ دوبالا ہوگیا
مزیدخبریں