نیٹو سپلائی کی بحالی افغان مسلمانوں کے خون کا سودا ہے ، عوام نیٹو سپلائی کے راستوں پردھرنا دیں۔ امیرجماعت اسلامی سید منورحسن

جماعت اسلامی نے نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف بولٹن مارکیٹ سے احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت جماعت کے امیرسید منورحسن نے کی، ریلی براستہ نیٹی جیٹی پل کیماڑی کے غائب شاہ مزار پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہا کہ حکومت نیٹو سپلائی کے ایم او یو پراس وقت تک دستخط نہ کرے جب تک امریکہ ڈرون حملے بند کرنے کے ایم او یو پرسائن نہیں کردیتا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹوسپلائی حقیقت میں افغان مسلمانوں کے خون کا سودا ہے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،
منورحسن کا کہنا تھا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ملکی سالمیت کے لیے نیٹوسپلائی کی بحالی کی نہ صرف مذمت کریں بلکہ اس کے خلاف مزاحمت بھی کریں، احتجاجی ریلی سے جماعت اسلامی سندھ کے امیراسد اللہ بھٹو سمیت امیرجماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن