بولیوین صدر کا طیارہ روکنے پر احتجاج‘ لاطینی امریکہ کے 4 ملکوں نے یورپی ممالک سے سفیروں کو واپس بلا لیا

Jul 15, 2013

مونٹی ویڈیو (اے پی پی) لاطینی امریکہ کے ممالک ارجنٹائن، وینزویلا، برازیل اور یورو گوائے نے بولیویا کے صدر ایوومورالز کا طیارہ روکنے پر چار یورپی ملکوں سے اپنے سفیروں کو واپس بلالیا۔ یورو گوائے کے دارالحکومت مونٹی ویڈیو میں لاطینی امریکی ملکوں پر مشتمل تجارتی بلاک کا 45 واں سربراہ اجلاس منعقد ہوا۔مشترکہ اعلامیے میں رکن ملکوں نے پرتگال ، سپےن ، فرانس اور اٹلی میں بولیویا کے صدر ایوومورالز کا طیارہ روکنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص یورپی ملکوں کا رویہ ناقابل قبول ہے۔ ان کا رویہ دشمنی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا عکاس ہے۔ لاطینی امریکہ کے چاروں ملکوں نے سپین،اٹلی،فرانس اور پرتگال سے اپنے سفیروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزیدخبریں