تھر پارکر(این این آئی) تھرپارکر میں رانی کھیت کی بیماری نے مزید دو موروں کی جان لے لی۔ ڈیڑھ ماہ میں مرنے والے موروں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔ دونوں مور چھاچھرو کے گاﺅں میوو خان رند میں ہلاک ہوئے۔ موروں کی بڑے پیمانے پر ہلاکت کے سبب علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مرض پر قابو پانے کیلئے وائلڈ لائف حکام کے اقدامات غیر موثر ثابت ہو رہے ہیں۔ گزشتہ سال بھی تھر کے صحرا میں 472 مور ہلاک ہوگئے تھے۔