سٹٹ گارٹ (سپورٹس ڈیسک) اٹلی کے فیبیو فوگنینی نے جرمنی کے فلپ کولشرائبر کو شکست دیکر سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سیکنڈ سیڈ فلپ کو پانچ سات، چھ چار اور چھ چار سے شکست دی۔ پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود انہوں نے فائنل میں کامیابی حاصل کی۔ یہ ان کے کیریئر کا پہلا ٹائٹل ہے۔
فیبیو فوگنینی نے سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
Jul 15, 2013