اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام پندرہ روزہ سمر تربیتی کیمپس کا آغاز آج سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ ہو گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر محمد عارف قریشی نے بتایا کہ تربیتی کیمپ اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں لگائے جائیں گے جس کی منظوری پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سید کلیم امام نے دے دی ہر کیمپ میں کھلاڑی کی تعداد دس سے پندرہ ہوگی۔اسلام آباد میں اورنگزیب، لاہور میں محمد خالد، کراچی میں عقیل خان، بلوچستان میں محمد اسحاق اور پشاور میں اسرار گل کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ان تربیتی کیمپ سے ملک میں ٹینس کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور نئے کھلاڑیوں کو سامنے آنے کا موقع ملا گا۔