طاہر زمان کے ساتھ منظور الحسن کو ٹیم مینجمنٹ میں ذمہ داریاں ملنے کا امکان

Jul 15, 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اختر رسول ہاکی ورلڈ لیگ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے پی ایچ ایف انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرینگے۔ ذرائع کے مطابق چیف کوچ پی ایچ ایف انتظامیہ سے ملاقات میں ٹیم مینجمنٹ میں بعض تبدیلیوں کے حوالے سے درخواست کرینگے۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کنسلٹنٹ طاہر زمان کے ساتھ ساتھ منظور الحسن کو مینجمنٹ میں ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان تاہم حتمی فیصلہ پی ایچ ایف منیجمنٹ کی منظوری سے ہوگا۔

مزیدخبریں