کراچی(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو سے ان کی رہائش گاہ پر مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں ان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلام ہے اعلیٰ عدالتوں کو جنہوں نے مداخلت کرکے سندھ کو مکمل تباہی اور بربادی سے بچالیا۔ آج بھی سندھ میں پولیس اور پولنگ عملے کے مینڈیٹ سے آئی ہوئی وہ ہی حکومت ہے جس نے سندھ میں اس کو پانچ سال بدامنی‘ رشوت خوری سمیت دیگر عذابوں میں جکڑ دیا تھا ،میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سندھ میں ایف آئی اے‘ نیب یا جوڈیشل کمیشن سے تحقیقات کروائی جائے ۔
سندھ میں الیکشن دھاندلیوں کی وفاقی حکومت تحقیقات کرائے: ممتاز بھٹو
Jul 15, 2013