مصروف شیڈول کے باعث شوہرکیلئے وقت نکالنا مشکل ہے: ثانیہ مرزا

Jul 15, 2013

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے شعیب کیلئے وقت نکالنا کافی مشکل ہے‘ دونوں کے مل بیٹھنے کا انحصار ہماری کھیلوں کی سرگرمیوں پر منحصر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انگلینڈ میں ہماری ملاقات ہوئی تھی جہاں وہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے موجود تھے‘ گھر پر تو ہم مل ہی نہیں پاتے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے انجریز سے جلد چھٹکارا پانا مشکل ہونے لگا ہے۔ اب مجھے خود کو فٹ رکھنے کیلئے پہلے کی نسبت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

مزیدخبریں