موجودہ حکمرانو ں نے بجلی کا بحران مزید بڑھا دیا: یوسف رضا گیلانی

Jul 15, 2013

ملتان (جنرل رپورٹر) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت اور موجودہ دور حکومت کا عوام خود موازنہ کر لیں توانائی بحران کے خاتمہ کا دعویٰ کرنے والوں نے بحران کو مزید بڑھا دیا۔ رمضان المبارک کے موقعہ پربھی توانائی بحران پر قابو پانے میں حکومت ناکام ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان انجمن تاجران ضلع ملتان کے صدر شیخ جاوید اخترکی والدہ ماجدہ کی رسم چہلم کے موقعہ پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے بھاری مینڈیٹ حاصل کیا ہے تو قوم کے دکھوں کا مداوا بھی کرے۔

مزیدخبریں