دشمن کی سازشوں کا شکار ہو کر ہم ایک قوم نہ بن سکے: سراج الحق

Jul 15, 2013

پشاور(ثناءنیوز)خیبر پی کے کے سینئر وزیراور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم ایک اللہ، ایک کتاب اور ایک رسول کے ماننے والے ہیں مگر دشمن کی سازشوں کا شکار ہو کر حقیقت میں ایک نہ بن سکے ۔ زبان، رنگ و نسل، علاقائیت اور فرقوں میں بٹ کر ایک دوسرے کے درپے ہوگئے ہیں اور دراصل اپنی ہی کمزوریوں کی وجہ سے توانائیوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں۔ وہ صحافیوں کے ایک وفد سے باتیں کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی کرپشن اور نا انصافیوں نے ہمارے پورے معاشرے کو دکھی اور استحصال بھرا معاشرہ بنا دیا ہے۔

مزیدخبریں