اوکاڑہ (نامہ نگار) شراب کے نشے میں دھت 2 موٹر سائیکل سوار کانسٹیبلوں نے ڈی پی او کی گاڑی روک کر ان سے بدتمیزی کی۔ ڈی پی او سکواڈ نے کانسٹیبلوں کو پکڑ کر پولیس تھانہ صدر کے حوالے کر دیا۔ ڈی پی او نے ڈاکٹر ملاحظہ کرانے کے بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ کے کانسٹیبل ملک ندیم اور پولیس تھانہ سٹی رینالہ خورد کے کانسٹیبل شہباز الحسن شراب کے نشے میں دھت ہوکر موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھوم رہے تھے کہ اچانک کچہری اوکاڑہ کے قریب ڈی پی او اوکاڑہ کی گاڑی آگئی۔ دونوں نے شراب کے نشے میں گزرتی ہوئی ڈی پی او اوکاڑہ کی گاڑی کے آگے اپنا موٹر سائیکل کھڑا کرکے روک لیا اور ڈی پی او اوکاڑہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگے۔ ڈی پی او اوکاڑہ کے پولیس سکواڈ نے کانسٹیبلوں کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔