نارووال (نامہ نگار) وفاقی وزےر ڈوےلپمنٹ اےنڈ پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پےپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت مےں ملک کو گنڈےری کی طرح چوس کر پھےنک دےا اور زرداری ٹولے نے ہر محکمے کو تباہ کر دےا اور اس کے حوارےوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، اب ہماری ذمے داری ہے کہ نئے سرے سے پاکستان کی تعمےر کر کے دنےا مےں اس کا امےج بحال کرےں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامےہ کی طرف سے لگائے سستے رمضان بازار کے معائنہ کے موقع پر صحافےوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ رمضان بازاروں کے ذرےعے عوام اشےاءکی سستے داموں فراہمی ےقنی بنائے۔ دہشت گردی کے حوالے سے کئے گے سوال پر انہوں نے کہا موجودہ دہشت گردی کی لہر کے پےش نظر حکومت نے فوری طور پر قومی سلامتی کی پالےسی کو ازسرنو جائزہ لےنے کےلئے کارروائی شروع کی ہے۔ تمام جماعتوں سے مل کر اےک قومی سلامتی پالےسی بنائی جائے گی جس کے تحت دہشت گردی سے سختی سے نمٹنے کےلئے پوری قوم اپنا کردار ادا کرے گی۔ عمران خان کے وطن واپس آتے ہی قومی سلامتی کانفرنس بلائی جائے گی اور وہ اےک دوسری بڑی جماعت کے سربراہ ہےں اور اےک صوبے مےں حکمران بھی ہےں۔ انہوں نے کہا امن عامہ کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے، کراچی کے حالات کی ذمے دار سندھ حکومت ہے اگر وہ چاہئے تو وفاق ان کی مدد کر سکتا ہے، اس سے قبل احسن اقبال نے حافظ عبدالرحمن ٹرسٹ کے زےراہتمام غرباءمےں رمضان پےکج تقسےم کرنے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چودہ سالوں مےں ملک مےں لودشےڈنگ کو ختم کرنے کےلئے کسی بھی نئے منصوبے پر کام نہےں کےا گےا جس کی وجہ سے آج ملک مےں عوام لوڈشےڈنگ کا عذاب بھگت رہی ہے۔ مسلم لےگ نےک نےتی سے بجلی پےدا کرنے کے نئے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور اگلے دو تےن سالوں مےں بتدرےج آہستہ آہستہ لوڈشےڈنگ مےں کمی واقع ہو جائے گی۔ گردشی قرضوں مےں سے پانچ سو ارب روپے کی ادائےگی کر دی گئی ہے جس سے بند پاور پلانٹس بجلی پےدا کرنا شروع کر دےں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مےں دنےا سے تےن گناہ زےادہ بجلی چوری ہوتی ہے اور ان بجلی چوروں کا بل غرےب طبقے کو ادا کرنا پڑتا ہے اور اب باقاعدہ بجلی چوروں کے خلاف مہم شروع کر دی گئی ہے۔