مطالعاتی دورے پر گئے پاکستانی طلبہ کا گلاسکو یونیورسٹی کا دورہ، استقبالیے میں شرکت

لاہور(خبر نگار)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت غیرملکی یونیورسٹیوں کے مطالعاتی دورے پر گئے ہوئے پوزیشن ہولڈرز طلباءنے گلاسگویونیورسٹی کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی پہنچنے پر پروفیسر تھامسن نے طلباءکا پرجوش استقبال کیا اور انہیں یونیورسٹی کے انڈر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کے بارے میں بریفنگ دی۔ طلباءکو یونیورسٹی کی لیبارٹریوںاور ورکشاپس سمیت مختلف حصوں کا دورہ کرایاگیا۔ طلباءنے گلاسگو یونیورسٹی میں پاکستانی طلباءاور پروفیسر زسے بھی ملاقات کی۔ بعدازاں پاکستانی کمیونٹی نے پوزیشن ہولڈرز طلباءکے اعزاز میں ایک استقبالیہ بھی منعقد کیا۔

ای پیپر دی نیشن