لاہور (خصوصی نامہ نگار) اےبٹ آبا د کمےشن کی حتمی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے، آخر کب تک عوام سے اہم اےشوز او ر قومی معاملات پر جھوٹ اورغلط بےانی کی جاتی رہے گی، کسی بھی قومی سانحے کے حقائق عوام کے سامنے لائے جانے چاہےے تاکہ عوام مےں اعتماد کی فضا قائم ہو۔ ان خےالات کا اظہار چیئرمےن سنی اتحاد کونسل و ممبر پنجاب اسمبلی پےر سےّد محفوظ شاہ مشہدی نے اےک تقرےب سے خطاب کے دوران کےا۔ اس موقع پر چئےرمےن سنی اتحاد کونسل و ممبر پنجاب اسمبلی پےر سےّد محفوظ شاہ مشہدی نے کہا کہ ہمارا معاشرہ انتہا پسند بن چکا ہے، ہر شعبہ زندگی مےں انتہا پسندی پروان چڑھ رہی ہے۔ اس بڑھتی ہوئی کو کنٹرول کرنے کے لےے ہمےں خاص طور پر نوجوانوں کی تربےت کرنا ہوگی۔ دہشت گردی و انتہا پسندی پاکستان کے لئے وبال جان بن چکے ہےں۔ پاکستان کی پہلی ترجےح دہشت گردی اور بجلی بحران کا خاتمہ ہے۔ وزےر اعظم مےاں نواز شرےف کی طرف سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف بلائی جانے والی آل پارٹےز کانفرنس کا سنی اتحاد کونسل خےر مقدم کرتی ہے۔
اےبٹ آباد کمشن کی حتمی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے: پیر محفوظ مشہدی
Jul 15, 2013