لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمدسعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایبٹ آباد کمشن رپورٹ منظر عام پر لائے تاکہ ابہام ختم ہو جائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی جنگ پارلیمان میں لڑے گی۔ موجودہ حکومت ون یونٹ کی جانب دوبارہ گامزن ہے۔صوبائی خودمختاری کو ختم کرنے اور ون یونٹ کو مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو وفاق کو سنگین خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 18ویں ترمیم کو ختم کی جانے کی کوشش قابل مذمت ہے وزرات عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے 30دن میں مشترکہ مفادات کونسل کو تشکیل دیا جاتا ہے اور 30دن میں ایک اجلاس بھی طلب کیا جاتا ہے تاہم مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے یہ قدم نہیں اٹھایا جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے وفاقی کابینہ کے بعد مشترکہ مفادات کونسل کی بہت اہمیت ہے موجودہ حکومت کو اس کے لئے اقدامات کرنے چاہیں۔