اسلام آباد (خبرنگار خصو صی) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف برطانوی قانون نافذ کرنے اداروں کی جانب سے کارروائی ہوئی تو ایم کیو ایم کے کارکن کراچی کے حالات خراب کر سکتے ہیں جس کو ناکام بنانے کے لئے وفاقی حکومت نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا خفیہ اداروں نے وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کی تھی برطانوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف کارروائی کی صورت میں ایم کیو ایم کے کار کن کراچی کو جام کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں جس کے بعد وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔