رائے ونڈ (نامہ نگار) سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی میڈم آصفہ شہزادی نے سستا رمضان بازار میں مارکیٹ کمیٹی اور دیگر سٹالوں پر فروخت ہونے والی اشیائے خوردونوش کے معیار کاجائزہ لیا اوراس ضمن میں خواتین خریداروں سے سوالات بھی پوچھے، شہریوں نے سستار مضان بازار میں یوٹیلیٹی سٹور کا سٹال نہ لگائے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ صفائی کے حوالے سے اور اشیاءکی وافر مقدار میں موجودگی پر شکریہ ادا کیا۔