تیل کی پیداوار میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا

اسلام آباد (این این آئی) مالی سال 2012-13ءکے دوران ملک میں تیل کی پیداوار میں 14 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ 22 سالوں کے دوران ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ مالی سال 2013ءکے دوران تیل کی ملکی پیداوار بڑھ کر 76 ہزار بیرل یومیہ ہوگئی اورگزشتہ دس سالوں کے دوران تیل کی مقامی پیداوار میں مسلسل ایک فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جس سے گیس کی ملکی پیداوار 4100 ایم ایم سی ایف ڈی یومیہ ہوگئی۔ رواں مالی سال کے دوران تیل کی ملکی پیداوار میں مزید 11 فیصد کے اضافے کی توقع ہے جس سے تیل کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور تیل کے درآمدی بل میں بھی کمی واقع ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن