فیروزوالا (نامہ نگار) ڈی سی او شیخوپورہ سے مذاکرات کے بعد قصابوں نے ہڑتال ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق قصابوں نے ریٹ کم ہونے اور انتظامیہ کے چھاپوں کے خلاف ہڑتال کی تھی۔ اس سلسلے میں ڈی سی او شیخوپورہ علی جان خان سے قصابوں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا جس پر ڈی سی او نے گوشت کل نیا نرخ نامہ جاری کر دیا۔ چھوٹا گوشت 480 روپے اور بڑا گوشت 240 روپے کلو کے حساب سے فروخت کرنے کا حکم دیا تو قصابوں نے ہڑتال ختم کر دی۔