رباط (آن لائن) مراکش میں ایک نوجوان نے دوسرے بڑے شہر کا سا بلانکا میں مقیم یہودی ربی کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں پٹائی کردی۔ مراکش کے مقامی ہفت روزے نے اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دی ہے کہ ربی موشے اوہایان پر اچانک حملہ کیا گیا تھا۔اس وقت وہ اپنے صومعے کی جانب جارہا تھا۔اس ربی کو نامعلوم حملہ آور نے راہ چلتے روکا اور سوال کیا :''کیا آپ یہودی ہیں؟پتا ہے اسرائیلی فوج ہمارے بھائیوں کے ساتھ کیا کررہی ہے؟''اس کے بعد اس نوجوان نے یہودی ربی کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ربی کا کہنا ہے کہ حملہ آور اس کو مکے مارتا رہا،وہ زمین پر گر گیا اور بے ہوش ہوگیا تھا۔یہودی ربی نے پولیس کے ہاں نامعلوم حملہ آور کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔اس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اس کی تین پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں۔مراکشی حکام نے فوری طور پر اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے مراکشی شہریوں کے مظاہرے سے چند گھنٹے قبل پیش آیا تھا۔مراکش نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے اور فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کو غیر منصفانہ اور غیر قانونی قراردیا ہے اوران کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔