اسلام آباد (آن لائن )جھنگ میں کوئلے سے چلنے والا ایک بجلی گھر قائم کیاجائیگا جس کی پیداواری گنجائش چھ سومیگاواٹ ہوگی۔نشاط چونیاں لمیٹڈ،ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اورآدم جی انشورنس کمپنی لمیٹڈپر مشتمل ایک کنسورشیم اس منصوبے کے لئے سرمایہ کاری کرے گا۔پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کے ایک ترجمان نے کہاکہ توانائی کا صوبائی محکمہ مجوزہ بجلی گھر کے قیام کیلئے زمین کے حصول میں مدد فراہم کرے گا۔