4 خودکشیاں: لڑکی کے شادی سے انکار پر نوجوان نے مبینہ طور پر زہر نگل لیا

لاہور (سٹاف رپورٹر + نامہ نگاران) تھانہ سبزہ زار کے علاقہ میں لڑکی کے شادی سے انکار پر مبینہ طور پر لڑکے نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ ورثاء کی درخواست پر پولیس نے لڑکی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی ہے۔ کاہنہ کا 23سالہ سرفراز سبزہ زار کی عائشہ سے شادی کا خواہشمند تھا۔ گذشتہ روز عائشہ کی جانب سے شادی سے انکار پر سرفراز نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اسے تشویشناک حالت میں سوشل سکیورٹی ہسپتال لایا گیا جہاں سے حالت نہ سنبھلنے پر جناح ہسپتال بھجوا دیا گیا‘ زہر پورے جسم میں پھیل جانے سے سرفراز دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ورثاء کا کہنا ہے عائشہ نے اپنے پاس بلا کر اسے زہریلی اشیاء کھلائی ہیں جس سے سرفراز کی موت ہوئی۔ پولیس نے ورثاء کی درخواست پر عائشہ نامی لڑکی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرفراز کے دوران علاج عائشہ مختلف موبائل نمبروں سے فون کر کے سرفراز کی خیریت دریافت کرتی رہی۔ ان موبائل نمبرز کے ذریعے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے‘ لڑکی کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ بھکھی کے موضع باڑیانوالہ میں 45 سالہ شخص طالب حسین نے بیروزگاری‘ غربت‘ افلاس سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ کچی آبادی چونیاں میں بے روزگاری سے تنگ آ کر ایک نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ محمد ارشد جو بے روزگار تھا اور اسی وجہ سے اہل خانہ کے روز روز کے طعنوں سے دلبرداشتہ ہو گیا اور گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ میانوالی کے نواحی علاقہ جھامرہ شرقی کے نوید نے مبینہ طور پر خود کو فائر مار لیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ عارف والا میں اہل دیہہ نے عید میں نئے کپڑوں کیلئے پیسے نہ دینے پر 9 بچوں کی ماں کی بچوں سمیت خودکشی کی کوشش عوام نے ناکام بنا دی۔
خودکشیاں

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...