پاکستان‘ امریکہ شراکت بڑی اہمیت رکھتی ہے‘ پاکستان نے افغانستان میں سیکورٹی صورتحال بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا : اعلی امریکی کمانڈر

واشنگٹن (آئی این پی)  امریکی فوج کے دو اعلیٰ کمانڈروں نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام کے لئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے، امن کے لیے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان نے افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ، امریکہ کی پاکستان کے ساتھ شراکت بہت اہمیت رکھتی ہے، امریکی کانگرس   کی آرمڈ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے   افغانستان میں  امریکی افواج کی قیادت کرنے والے جنرل جان ایف کیمبل نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر ایڈمرل ولیم گورتنے نے کانگرس کے ارکان کو بتایا کہ امریکہ کی پاکستان کے ساتھ شراکت بہت اہمیت رکھتی ہے۔جنرل جان ایف کیمبل نے اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکہ کا ایک اہم اتحادی ملک بھی ہے۔انہوں نے امریکی کانگریس کی آرمڈ کمیٹی کو بتایا کہ  اگر دونوں ملک اپنے تعاون میں اضافہ کرتے ہیں تو میں افغانستان اور پاکستان کی فوج کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہوں گا تاکہ ہم ان دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کو ختم کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ وہ اس بات کی بھی یقین دہانی کروانا چاہیں گے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات قائم ہوں گے اور یہ مل کر کام کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں  انہوں نے کہا  کہ پاکستان کی پہلی اور اولین ترجیح اس کی مشرقی سرحد ہے لیکن اسے بھارت کی جانب سے افغانستان میں مداخلت پر بھی مسلسل تشویش ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون سے ناصرف سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوگی بلکہ پورے خطے میں بھی استحکام آئے گا۔
امریکی فوج

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...