وزیر اعظم ہمارے صوبے کو ملک کا حصہ نہیں سمجھتے انہیں کرسی کی پروا ہے: پرویز خٹک

اسلام آباد (آن لائن) خیبر پی کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آزادی مارچ ہو گا۔ وفاقی حکومت ٹکرائو کا راستہ نہ اپنائے۔ وزیراعظم ہمارے صوبے کو پاکستان کا حصہ نہیں سمجھتے انہیں ملک اور قوم کے مستقبل کی نہیں اپنی کرسی کی پرواہ ہے، اندھے کو بھی وزیراعظم بنائیں تو ملک کا سوچے گا اور سستی بجلی کے منصوبوں پر کام کرے گا۔ نئے قوانین بنیں گے تو تبدیلی آئے گی۔ نجی ٹی وی کو دیئے انٹرویو میں انہوں نے کہا وزیرستان آپریشن کی انہیں اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ صوبے میں بھتہ خوری کی وارداتوں میں فرق آیا ہے سال میں دس سے پندرہ وارداتیں رپورٹ ہوتی ہیں کسی کو شکایت ہے تو پولیس کو بتائے پولیس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں وفاق سے بڑی امیدیں تھیں۔ وزیراعظم نے سندھ کے لیے اسی بلین کا اعلان کیا اور کوئلے سے بجلی کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ وفاق قرض لے کر مہنگی بجلی پیدا کر رہا ہے۔ میں نے وزیراعظم کو اپنے صوبے میں سستی بجلی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کرنے کا کہا لیکن وہ ہمارے صوبے کو شاید پاکستان کا حصہ نہیں سمجھتے۔
پرویز خٹک

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...