رخسانہ ارشد ویمن ہاکی تربیتی کیمپ میں لڑکیوں کی غیرمعمولی دلچسپی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) رخسانہ ارشد ویمن ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام  ٹریننگ  کا سلسلہ جاری ہے، لڑکیوں کی کثیر تعداد اس میںشرکت کررہی ہے۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی پچ ٹو پر جاری تربیتی کیمپ میں پچاس کے قریب ہاکی کے کھیل کی شوقین لڑکیاں پریکٹس کرتی ہے۔ جنہیں خواتین کوچز کے ساتھ ساتھ مرد کوچز بھی تربیت دیتے ہیں ۔  رخسانہ ارشد ویمن ہاکی اکیڈمی کی سیکرٹری سحرش گھمن کا کہنا ہے کہ ان کی اکیڈمی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ اور بہت سی باصلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے آرہی ہیں جو مستقبل میں پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کیلئے اثاثہ ثابت ہوسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں  کی فزیکل فٹنس  بہتر بنانے کیلئے سخت ٹریننگ کے ساتھ ساتھ میچز بھی کھلائے جاتے ہیں اور کوچز خود میدان میں ان کیساتھ میچ کھیلتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس طریقہ کار  کوا پنانے کا مقصد نہ صرف کھلاڑیوں میں زیادہ سے زیادہ حوصلہ پیدا  کرنا ہے بلکہ انھیںمیچز کے دوران مد مقابل ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنیکی ٹریننگ بھی  دینا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...