برازیلیا (این این آئی)گولڈن بوٹ کے حقدار چھ گول کرنے والے کولمبیا کے ہیمیز روڈریگز ٹھہرے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میگا ایونٹ کا فائنل جرمنی اور ارجنٹینا نے کھیلا تاہم گولڈ ن بوٹ ایوارڈ ایک ایسا کھلاڑی لے گیا جس کی ٹیم نہ تو سیمی فائنل کھیلی اور نہ ہی فائنل۔ کولمبیا کے ہیمیز روڈریگز ورلڈ کپ سے رخصت ہوتے ہوتے اتنے گول کرگیا جو اس کو اس اعزاز کا حقدار بنا گئے۔ پہلا ورلڈ کپ کھیلنے والے روڈریگز نے چھ گول اسکور کیے۔ ارجنٹینا کے میسی اپنی ٹیم کیلئے ٹرافی تو نہیں لے سکے مگر بہترین کھلاڑی کی حیثیت سے انفرادی اعزاز حاصل کرنے میں ضرور کامیاب رہے۔ جرمنی کے گول کیپر نیوئر نے اس ایونٹ میں چٹان کی طرح اپنے گول پر کھڑے رہے، جس کا صلہ اْنہیں بہترین گول کیپر کے ایوارڈ کی صورت میں مل گیا۔ فرانس کے پوگبا کو ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ورلڈ کپ فٹبال کی فاتح ٹیم کو چھ کلو سونے کی ٹرافی اور ساڑھے تین کروڑ امریکی ڈالر ملیٗ فائنل ہارنے والی ٹیم کو ڈھائی کروڑ ڈالر ملے۔