یونانی وزیر اعظم بیل آئوٹ پیکیج پارلیمان سے منظور کروانے کیلئے کوشاں‘ سرکاری ملازمین آج ہڑتال کرینگے

Jul 15, 2015

ایتھنز (بی بی سی) یونان کے وزیر اعظم ایلکس تسیپراس یورو زون کے بیل آئوٹ پیکیج کو پارلیمان سے منظور کروانے کیلئے اپنے اتحادیوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔دوسری طرف معاہدہ طے پا جانے کے بعد یونانی وزیر اعظم جب واپس وطن پہنچے تو انہیں کافیت شعاری مخالف مظاہروں اور سرکاری ملازمین کی جانب سے آج بدھ کو 24 گھنٹے کی ہڑتال کے اعلان کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم ملک کے وزیر دفاع اور حکومتی اتحاد کے رکن ہائوس کمینوس نے کہا کہ صورتحال فوجی بغاوت جیسی ہے، حکومت کا حصہ رہنا چاہتا ہوں لیکن معاہدے کی حمایت نہیں کرونگا۔

مزیدخبریں