جماعت الدعوة کا ہر ضلع میں ایمبولینسوں، واٹر ریسکیو نیٹ ورک قائم کرنے کا اعلان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ خالد ولید نے کہا ہے کہ حادثات کے دوران ہنگامی امداد کیلئے ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد رضاکاروں کو ریسکیو کی تربیت دے رہے ہیں۔ پاکستان کے ہر ضلع میں ایمبولینسوںاورواٹر ریسکیوکانیٹ ورک قائم کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں 168میڈیکل سنٹر کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن لاہور کی جانب سے لاہور کے سرحدی علاقے کے قریب ڈوگرائیں کلاں مین برکی روڈ پر ایمبولینس سروس اور بوتھ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعة الدعوة کے رہنما حافظ اشفاق سندھو، چوہدری اشتیاق احمد، شفاقت امین سندھو حاجی جاوید گجر، محمد نوید سندھو اور دیگر بھی موجود تھے۔ حافظ خالد ولید نے کہا ہزاروں نوجوان ملک بھر میں ریلیف کا کام کر رہے ہیں۔ سیلاب، زلزلہ، آگ لگ جائے یاکوئی اور حادثہ رونما ہو جائے ہنگامی بنیادوں پر امدادکیلئے ایک لاکھ رضاکار تیار کر رہے ہیں۔ملک بھر کے 133شہروںمیں فلاح انسانیت کی ایمبولینس گاڑیاں چل رہی ہیں جن کے ذریعہ ایک سال میں 42ہزار مریضوں اور ڈیڈ باڈیز کو شفٹ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن