اسلام آباد (آن لائن+نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فوج کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ خیبر پی کے میں 30 جولائی کو 351 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوگی لہٰذا پولنگ کے روز پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے۔ فوج کی تعیناتی پُرامن انتخابات کیلئے ضروری ہے۔