اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایسا کوئی ایشو نہیں جو ایران سے تجارت میں رکاوٹ بنے ایران سے تجارت کیلئے تیار ہیں۔ ایران سے تجارت میں چاول کی صنعت کو فائدہ ہوگا۔ گوادر پورٹ تنازع والے علاقے خلیج فارس سے باہر ہے۔ پاکستان ایران کے درمیان ترجیحی تجارت کا سمجھوتہ موجود ہے۔ ایران کے ساتھ آزاد تجارتی سمجھوتے پر بھی کام کریں گے۔ شمال وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے پاکستان ہی بہترین راستہ ہے۔