’’را سے پیسے لینے کا الزام،، بی بی سی کیخلاف عدالت نہیں جائیں گے: متحدہ رہنما

کراچی (صباح نیوز)متحدہ قومی موومنٹ نے’’را‘‘ سے پیسے لینے کے الزام پر بی بی سی کیخلاف عدالت نہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینئر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے براہ راست الزام نہیں لگایا اس لئے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہیں کرینگے۔ نجی ٹی وی سے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ندیم نصرت نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ برطانوی نشریاتی ادارے نے متحدہ پر براہ راست الزام نہیں لگایا اس لئے اس کے خلاف عدالت نہیں جائیں گے۔ ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ مختلف ادوار میں صر ف ایم کیو ایم ہی کے خلاف آپریشنز کئے گئے۔ اب بھی پہلے72 بڑی مچھلیوں کو پکڑنے کا اعلان کیا گیا لیکن کارروائی صرف متحدہ ہی کے خلاف کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...