گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) بدتمیزی کرنے پر خواتین نے چو کی انچارج کی درگت بنا ڈالی۔ تھانہ سبزی منڈی کی چوکی کنگنی والا میں گھر یلو جھگڑے پرخاتون بلقیس اور نازیہ اندراج مقدمہ کیلئے پہنچیں جہاں پر موجود چوکی انچارج رانا شفیق نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے گالیاں دینا شروع کر دیں جس پر خواتین نے بے عزتی کا بدلہ لینے کیلئے چوکی انچا رج پر تھپڑوں اور جو توں کی بارش کر دی۔ ہاتھا پائی کے دوران ایک خاتون کی قمیض بھی پھٹ گئی۔ شور کی آوازیں سن کر دیگر ملا زمین بھی موقع پر جمع ہو گئے اور چوکی محرر اپنے صاحب بہادر کو چھڑوانے کی بجائے صرف موبائل فون پر ویڈیو ہی بناتا رہا۔ بعدازاں خواتین وہاں سے چلی گئیں۔