خیبر پی کے بلدیاتی انتخابات میں ڈیوٹی نہ دینے والے اساتذہ کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم، مجرمانہ غفلت کی سزا دو سال قید ہے: چیف الیکشن کمشنر

Jul 15, 2015

اسلام آباد (خبر نگار) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں ڈیوٹیاں نہ دینے والے 37 اساتذہ کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ الیکشن ڈیوٹیوں سے انکاری کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے موقع پر ڈیوٹی سے انکاری سنگین غلطی اور مجرمانہ غفلت ہے، جس کی سزا دو سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ ہو سکتی ہے اور ڈیوٹی نہ دینے والے ملازم اپنی ملازمت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ اس موقع پر اساتذہ نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے الیکشن ڈیوٹی سے انکار نہیں کیا بلکہ الیکشن کی ڈیوٹی دی مگر صوبائی الیکشن کمیشن نے ان کی ڈبل ڈیوٹی لگا دی تھی، وہ ایک وقت میں ایک ہی ڈیوٹی دے سکتے تھے۔ الیکشن کمشن نے جواب دینے کے لئے 12 اگست کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں