بدین کے خواجہ سرائوں نے بلاول کو عید ساتھ منانے کی دعوت دیدی

بدین (آن لائن) ضلع بدین کے خواجہ سرائوں نے بلاول کو عید اپنے ساتھ منانے کی دعوت دیدی۔ نجی ٹی وی چینل پر اپنے پیغام میں خواجہ سرائوں نے کہا کہ بلاول اس مرتبہ عید ضلع بدین میں ہمارے ہاں کریں، کچھ گلے شکوے بھی دور ہوجائیں گے اور ان سے مل بھی لیں گے، دیکھ بھی لیں گے اور سب سے بڑھ کر آپ سے عیدی بھی لیں گے۔ یاد رہے کہ بلاول زرداری عید منانے کے لیے دبئی روانہ ہوچکے ہیں جبکہ آصف علی زرداری پہلے ہی بیرون ملک موجود ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ دونوں باپ بیٹا اکٹھے عید منائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...