ساہیوال (نامہ نگار) محکمہ پر اونشل ہائی وے کا سٹور مین وارڈ میں ڈاکٹر کے نہ آنے کے باعث دم توڑ گیا،ورثاء کا شدید احتجاج ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پر اونشل ہائی وے کا سٹور مین عبدالرحمن کا بلڈ پریشر اچانک ہائی ہوگیا جس سے اس کی طبعیت بگڑ گئی اور اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمر جنسی وارڈ میں لایا گیا جہاں پر ڈاکٹر نے ابتدائی طبی امداد کے بعد میڈیکل وارڈ نمبر 2 میں متعلقہ ڈاکٹر کے پاس بھیج دیا جہاں اس کی طبعیت مزید خراب ہو گئی تو عبدالرحمن کے بیٹے نے اے سی رو م میں سوئی ہوئی نر سوں کو اٹھا کر اپنے والد کو چیک کر نے اور متعلقہ ڈاکٹر کو بلوا نے کو کہا مگر بار بار اصرار کر نے کے باوجود ڈاکٹر نہ آیا اور عبدالرحمن نے تڑپ تڑپ کر اپنی جان دے دی، جس کے بعد ورثاء نے ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف زبر دست احتجاج کیا اور انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لے کر ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہسپتال کی حالت زار کو بہتر کر نے کے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھا ئے جائیں۔
ساہیوال: ڈاکٹر نہ آیا، مریض نے ایمرجنسی وارڈ میں تڑپ تڑپ کر جان دیدی
Jul 15, 2015